Wednesday 24 April 2019

نیوزی لینڈ سرکاری آفر

 ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں  
دہشتگردحملوں سے  متاثرہونے والے لوگ نیوزی لینڈ ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں

نیوزی لینڈ نے دوسال کیلئے ونڈوکھول دی ہے ،جس کامقصد 
 دہشتگردحملوں سے براہ راست متاثرہونے والے لوگ ملک میں مستقل قیام کیلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔
امیگریشن نیوزی لینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خصوصی ویزاکٹگری کامقصدان لوگوں کی زندگیوں پرپڑنے والے اثرات کوتسلیم کرناہے ،جوسب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں اورایسے افرادجوعارضی طورپریہاں مقیم ہیں ،انہیں ان کی حیثیت سے متعلق رہائشی ویزے جاری کئے جائیں۔




نیوزی لینڈ میں مقیم افرادجومساجد میں موجودتھے ،اوران کے قریبی اہل خانہ جونیوزی لینڈمیں رہ رہے ہیں ،وہ ویزاکیلئے کوالیفائی کرتے ہیں ۔قریبی فیملی کی تعریف میں والدین کے اہل خانہ اورپچیس سال سے کم عمربچوں کے دادا،دادی سمیت خاندانی دائرہ کارکووسیع کیاگیاہے