Tuesday 27 March 2018

Turkey Tourist Visa , Business Trip and Tours

+92 340 5705993 
TURKEY TOURIST VISA -
 JOBS - MARRIAGE – EDUCATION-BUSINESS 
[Tourism Consultant] 
ApniTravelAgency  




Azerbaijan Tourist / Education and Business Trip Visa





مغل اور ہسپانوی طرز تعمیر کے شاہکار نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو کیا جائےگا۔

مغل اور ہسپانوی طرز تعمیر کے شاہکار نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو کیا جائےگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجود تمام اداروں کو اپنے دفاتر 31 مارچ تک نئے ایئرپورٹ پرمنتقل کرنے کا حکم جاری کردیا .جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آئندہ ماہ سے کام شروع کر دےگا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ خطے کے ایوی ایشن حب کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے . یہاں ایک فائیو اسٹار، ایک تھری اسٹار ہوٹل اور اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر ہو گا۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کےلئے 3 شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، بڑا اسپتال، کنونشن سینٹر، ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔ڈائریکٹر پلاننگ سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار کے مطابق اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کاو¿نٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، 8 فائر کریش ٹینڈرز، جدید ترین ایئرفیلڈ، طیاروں کو فنی سہولیات فراہم کرنے کےلئے جدید ترین ایم آر او سسٹم اور الگ کارگو ٹرمینل بھی بنایا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر کارگو ویلیج بھی بنایا گیا ہے ¾ گراو¿نڈ ہینڈلنگ ایجنسیز نے کام شروع کر دیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے تین کلومیٹر سے زائد طویل ہے جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جہاں اے تھری ایٹی سمیٹ دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے کےلئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے 4 ہزار جوان اور رینجرز کے دستے تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ جدید ترین لیزر سیکیورٹی سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔