Monday, 18 February 2019

ہم نے پاکستان سے 2 طیارے کرائے پر حاصل کیے اور ایمرٹس ائیرلائن کی بنیاد رکھی

مزید تفصیلات کےلئے  کلک کریں

ہم نے پاکستان سے 2 طیارے کرائے پر حاصل کیے اور ایمرٹس ائیرلائن کی بنیاد رکھی، دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دنیا کی سب سے بہترین ائیرلائن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتکے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دنیا کی سب سے بہترین قرار دی جانے والی ائیرلائن ایمرٹس سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی کتاب میں بتاتے ہیں کہ انہیں ایمرٹس لائن کی بنیاد رکھنے اور اسے چلانے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم بتاتے ہیں کہ انہوں نے 1970 کے آخر میں دبئی میں اوپن سکائی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
اوپن سکائی پالیسی کا اعلان دنیا بھر کی ائیرلائنز اور سرمایہ کاروں کو دبئی کی جانب راغب کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔
تاہم اس وقت خلیجی ممالک کی سب سے بڑی ائیرلائن گلف ائیر نے ان کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ گلف ائیر کی جانب سے انہیں دھمکیدی گئی کہ اگر وہ اوپن سکائی پالیسی ترک نہیں کرتے، تو ایسے میں گلف ائیر دبئی ائیرپورٹ کا استعمال اور دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دے گی۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم مزید بتاتے ہیں کہ انہوں نے گلف ائیر کے حکام سے مذاکرات کیے انہیں منانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ بضد رہے کہ اوپن سکائی پالیسی ترک کی جائے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم بتاتے ہیں کہ انہوں نے گلف ائیر کا یہ مطالبہ قبول کرنے سے انکار کر دیا جس پر انہیں کہا گیا کہ وہ 6 ماہ تک اگر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے، تو ایسے میں گلف ائیرلائن دبئی ائیرپورٹ کا استعمال اور فلائٹ آپریشن بند کر دے گی۔ ایسی صورتحال میں انہوں نے ایک نجی ائیرلائن کے مینیجر کو دبئیملاقات کیلئے مدعو کیا اور ایک نئی ائیرلائن کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
کمپنی کا مینیجر اپنے شعبہ میں خاصی مہارت رکھتا تھا اور پھر اس نے ایک ٹیم بنا کر مجھے دی۔ اس شخص نے مشورہ دیا کہ نئی ائیرلائن کا نام دبئی ائیر رکھا جائے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم بتاتے ہیں کہ انہوں نے یہ مشورہ قبول نہیں کیا، انہوں نے نئی ائیرلائن کا نام ایمرٹس رکھا، اور ہدایت کی کہ طیاروں پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا آویزاں کیا جائے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم بتاتے ہیں کہ ایمرٹس ائیرلائن کے قیام کیلئے 10 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ پاکستان ائیرلائن سے 2 طیارے کرائے پر حاصل کرکے ابتدائی طور پر ائیرلائن کے آپریشنز کے آغاز کیلئے استعمال کیا گیا۔ اب دہائیوں کی محنت کے بعد ایمرٹس ائیرلائن دنیا کی سب سے بہترین ائیرلائن میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ ایمرٹس ائیرلائن سالانہ 6 کروڑ لوگوں سے زائد لوگوں کو سفر کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ جبکہ اس کا سالانہ منافع 28 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ 







ایمریٹس / Emirates کا چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ

مزید تفصیلات کےلئے  کلک کریں

ایمریٹس اور چائنا سدرن ایئرلائنز (آئی اے ٹی ای) نے دوطرفہ کوڈ شیئرنگ کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت چین، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے درمیان مسافروں کے سفر کے لئے نئے مقامات کے لئے فضائی سفر کا آغاز ہوجائے گا۔ اس اشتراک کی بدولت کاروبار و تجارت کے لئے باقاعدگی سے چین جانے والے پاکستانی مسافر کے لئے رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔
پاکستان اور چین دیرینہ شراکت دار ہیں جن کے مابین مختلف شعبوں میں تجارتی رابطے قائم ہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پروجیکٹ کا بھی آغاز کیا ہے جس سے علاقائی سطح پر کنکٹویٹی کے علاوہ جغرافیائی رابطوں میں اضافہ، اور تجارتی و کاروباری مواقع میں بہتری آئے گی ۔
کوڈ شیئر کے اس معاہدے سے پاکستانیو ں کو کو کنکٹویٹی میں بہت زیادہ سہولت ملے گی اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ چینی شہروں کا سفر کرسکیں گے۔
گوانگ زو شہر میں قائم اس اشتراک کی بدولت پاکستانی مسافرچین کے اندر ملکی پروازوں کے لئے بلاتعطل رابطوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے، ایمریٹس کے گلوبل نیٹ ورک میں آٹھ نئے مقامات کا بھی اضافہ ہورہا ہے۔ کوڈ شیئر معاہدے میں مناسب حکومتی منظوری کے بعد ابتدائی طور پر چین کے شہر فوزوہو، چونگ کنگ، کنمنگ، قنگجاؤ، سیامن، چینگدو، نانجنگ اور سیان شہر شامل ہیں۔
ایمریٹس کے مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک میں شامل ریاض، جدہ، دمام، مسقط ، کویت اور قاہرہ جیسے مقامات پر پرواز کے لئے چین سے سفر کرنے والے افراد کو سفر کے لئے زیادہ انتخاب اور کم سے کم کنکشن وقت کے ساتھ بلاتعطل سفر میں زیادہ سہولت ملے گی۔ کوڈ شیئر معاہدے میں ایمریٹس کی جانب سے آپریٹ کئے جانے والے شہروں میں لاگوس اور سیشیلاس جیسے افریقی مقامات بھی شامل ہیں۔



پاکستانی مسافر دبئی میں کسی پریشانی کے بغیر اسٹاپ اوورز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل دبئی شہر کی اہم خصوصیات سے محظوظ ہوسکیں گے۔ کوڈ شیئر معاہدے کی بدولت مسافر پورے سفر کے دوران آسانی سے ریزرویشن، روانی سے ٹکٹنگ، چیک ان، بورڈنگ اور سامان کی چیک ان کے ساتھ کنکٹنگ پرواز حاصل کرسکیں گے۔ ایمریٹس کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ آف اسٹریٹجک پلاننگ، ریونیو آپٹمائزیشن اینڈ ایروپولیٹیکل افیئرز عدنان کاظم نے کہا، "ہم چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں جس کی بدولت چین کے مختلف شہروں کے سفر کے لئے گوانگ زو سے کنیکٹنگ پرواز کے ذریعے ایمریٹس کے پاکستانی مسافروں کو سفر کے انتخاب میں زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔
اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر ملکی پروازوں کیلئے چین کے شہروں بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو کے علاوہ مزید8 شہروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان اورچین کے درمیان مستحکم تجارتی رابطے ہیں۔ اس اشتراک کے ساتھ تجارت و کاروبار کی غرض سے ہمارے پاکستانی مسافروں کے پاس چین کے سفر کے لئے زیادہ پروازیں دستیاب ہوں گی۔ " "آج کا یہ معاہدہ خاص طور پر ایمریٹس کے لئے تاریخی اہمیت رکھتا ہے، یہ ایمریٹس اور چین کی کسی بھی ایئرلائن کے درمیان پہلا کوڈ شیئر معاہدہ ہے۔
مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے چائنا سدرن ایئرلائنز چین کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے۔ اس لئے ہم اس معاہدے سے پہنچنے والے فائدوں کے لئے انتہائی پرامید ہیں۔ یہ ہماری کاوشوں میں اہم سنگ میل ہوگا جس سے چینی مارکیٹ میں ایمریٹس کی موجودگی مزید بڑھ جائے گی۔ "ایمرٹس کے فی الوقت دنیا بھر میں 23 پارٹنرز کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کے معاہدے ہیں۔ چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ نئے کوڈ شیئر معاہدے کے ساتھ پاکستان میں ایمریٹس کے صارفین ایشیاء پیسفک کے 160 سے زائد مقامات پر کنکٹویٹی کی سہولت سے مستفید ہوسکیں 
گے۔