وزارت مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی عاز میں حج کو دوران حج انتقال کی صورت میں 5 لاکھ روپے اور کسی حادثہ میں ایک ٹانگ سے معذوری کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ جبکہ مستقل معذوری کی صورت میں اڑھائی لاکھ اور بیماری کی صورت میں عازمین کے ہنگامی انخلاءپر تین لاکھ روپے اد ا کرے گی ، حکام نے بتایا ہے وزارت حج 2018ءکے دوران حج متاثرین کو معاوضہ کیلئے تکافل کے تحت رسک مینجمنٹ کیلئے حج محافظ سکیم جاری رکھے گی