وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات کا کہنا ہے کہ
مسلسل تین سال سے ناکام افراد کے لیے 10 ہزار کا کوٹا مختص کیا گیا ہے۔
حج 2018 سرکاری اسکیم کے تحت 80 سال سے زائد 10 ہزار درخواست گزاروں (بمعہ ایک معاون) بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا گیا اور وہ افراد جو گزشتہ تین یا چار سالوں سے مسلسل ناکام ہو ئے ان کے لیے بھی 10 ہزار کا خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے کی روشنی میں اگر مزید 10 ہزار نشتیں بڑھائی گئیں تو اُن درخواست گزاروں کے نام بھی خوش نصیبوں میں شامل ہوں گے جنہوں نے بینکوں سے رقم نہیں نکلوائی ہوگی۔
، خوش نصیب افراد کو بذریعہ موبائل میسج آگاہ کیا جائے گا جبکہ مذہبی امور کی ویب سائٹ
پر بھی نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔
رواں سال پاکستان سے کل ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس (179,210)عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار عازمین سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ انسٹھ ہزار دو سو دس ( 59,210) افراد نجی حج اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
No comments:
Post a Comment