مزید تفصیلات کےلئے کلک کریں
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا
نئی ویزا پالیسی کے تحت امریکہ پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا دے گا
۔ امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے جاری کردہ نئی ویزا پالیسی کے تحت
ویزے کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین ماہ کر دی ہے۔ واضح رہے
کہ پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لیے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامت کر چکا ہے
امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کر دی گئی
امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کیلئے خاص طور سے امریکی ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویزہ مدت اور فیس تمام ممالک کیلئے یکساں ہے۔ چند مخصوص کیٹیگریز کیلئے ویزہ مدت اور فیس سے متعلق تفصیلات اکیس جنوری سے ویب سائٹ پر درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض چینلز نے پاکستان کیلئے امریکی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کی خبریں دیں جو درست نہیں۔ صدارتی حکم نامہ 13780 مارچ 2017ء میں امریکی صدر نے دستخط کیے تھے۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق ویزہ مدت اور فیس کا ازسرنو جائزہ لیا گیا تھا۔
ترجمان امریکی سفارتخانے نے کہا کہصدارتی حکم نامے کے مطابق تمام ممالک کے ساتھ برابری کے مطابق ویزہ فیس اور مدت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ تمام ممالک کیلئے یکساں معیار اپنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اب ویسے ہی ویزہ پالیسی پر عمل کرے گا جو امریکی شہریوں کو دیگر ممالک دیتے ہیں
No comments:
Post a Comment