مزید تفصیلات کےلئے کلک کریں
ایمریٹس اور چائنا سدرن ایئرلائنز (آئی اے ٹی ای) نے دوطرفہ کوڈ شیئرنگ کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت چین، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے درمیان مسافروں کے سفر کے لئے نئے مقامات کے لئے فضائی سفر کا آغاز ہوجائے گا۔ اس اشتراک کی بدولت کاروبار و تجارت کے لئے باقاعدگی سے چین جانے والے پاکستانی مسافر کے لئے رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔
پاکستان اور چین دیرینہ شراکت دار ہیں جن کے مابین مختلف شعبوں میں تجارتی رابطے قائم ہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پروجیکٹ کا بھی آغاز کیا ہے جس سے علاقائی سطح پر کنکٹویٹی کے علاوہ جغرافیائی رابطوں میں اضافہ، اور تجارتی و کاروباری مواقع میں بہتری آئے گی ۔
کوڈ شیئر کے اس معاہدے سے پاکستانیو ں کو کو کنکٹویٹی میں بہت زیادہ سہولت ملے گی اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ چینی شہروں کا سفر کرسکیں گے۔
گوانگ زو شہر میں قائم اس اشتراک کی بدولت پاکستانی مسافرچین کے اندر ملکی پروازوں کے لئے بلاتعطل رابطوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے، ایمریٹس کے گلوبل نیٹ ورک میں آٹھ نئے مقامات کا بھی اضافہ ہورہا ہے۔ کوڈ شیئر معاہدے میں مناسب حکومتی منظوری کے بعد ابتدائی طور پر چین کے شہر فوزوہو، چونگ کنگ، کنمنگ، قنگجاؤ، سیامن، چینگدو، نانجنگ اور سیان شہر شامل ہیں۔
ایمریٹس کے مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک میں شامل ریاض، جدہ، دمام، مسقط ، کویت اور قاہرہ جیسے مقامات پر پرواز کے لئے چین سے سفر کرنے والے افراد کو سفر کے لئے زیادہ انتخاب اور کم سے کم کنکشن وقت کے ساتھ بلاتعطل سفر میں زیادہ سہولت ملے گی۔ کوڈ شیئر معاہدے میں ایمریٹس کی جانب سے آپریٹ کئے جانے والے شہروں میں لاگوس اور سیشیلاس جیسے افریقی مقامات بھی شامل ہیں۔
پاکستانی مسافر دبئی میں کسی پریشانی کے بغیر اسٹاپ اوورز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل دبئی شہر کی اہم خصوصیات سے محظوظ ہوسکیں گے۔ کوڈ شیئر معاہدے کی بدولت مسافر پورے سفر کے دوران آسانی سے ریزرویشن، روانی سے ٹکٹنگ، چیک ان، بورڈنگ اور سامان کی چیک ان کے ساتھ کنکٹنگ پرواز حاصل کرسکیں گے۔ ایمریٹس کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ آف اسٹریٹجک پلاننگ، ریونیو آپٹمائزیشن اینڈ ایروپولیٹیکل افیئرز عدنان کاظم نے کہا، "ہم چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں جس کی بدولت چین کے مختلف شہروں کے سفر کے لئے گوانگ زو سے کنیکٹنگ پرواز کے ذریعے ایمریٹس کے پاکستانی مسافروں کو سفر کے انتخاب میں زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔
اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر ملکی پروازوں کیلئے چین کے شہروں بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو کے علاوہ مزید8 شہروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان اورچین کے درمیان مستحکم تجارتی رابطے ہیں۔ اس اشتراک کے ساتھ تجارت و کاروبار کی غرض سے ہمارے پاکستانی مسافروں کے پاس چین کے سفر کے لئے زیادہ پروازیں دستیاب ہوں گی۔ " "آج کا یہ معاہدہ خاص طور پر ایمریٹس کے لئے تاریخی اہمیت رکھتا ہے، یہ ایمریٹس اور چین کی کسی بھی ایئرلائن کے درمیان پہلا کوڈ شیئر معاہدہ ہے۔
مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے چائنا سدرن ایئرلائنز چین کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے۔ اس لئے ہم اس معاہدے سے پہنچنے والے فائدوں کے لئے انتہائی پرامید ہیں۔ یہ ہماری کاوشوں میں اہم سنگ میل ہوگا جس سے چینی مارکیٹ میں ایمریٹس کی موجودگی مزید بڑھ جائے گی۔ "ایمرٹس کے فی الوقت دنیا بھر میں 23 پارٹنرز کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کے معاہدے ہیں۔ چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ نئے کوڈ شیئر معاہدے کے ساتھ پاکستان میں ایمریٹس کے صارفین ایشیاء پیسفک کے 160 سے زائد مقامات پر کنکٹویٹی کی سہولت سے مستفید ہوسکیں
گے۔
No comments:
Post a Comment