مزید تفصیلات کےلئے نیچے دیے گئے پیکج پر کلک کریں
سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران حرم پاک کی سیکورٹی کے لیے 10ہزار پاکستانی نوجوانوں کی بھرتی کے لیے بات چیت متوقع ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران جہاں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔وہاں پر حرم پاک کی حفاظت پر مامور فورس میں اضافے کے لیے 10ہزار پاکستانی نوجوان کو مذکورہ فورس میں بھرتی کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب جہاں پاکستان کی معیشت سنبھالنے کیلئے بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے، وہیں اب سعودی عرب پاکستان کو آبی بحران سے بچانے کیلئے بھی میدان میں آگیا ہے۔
سعودی عرب نے
پاکستان کو آبی بحران سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شروع کیے گئے 2 بڑے منصوبوں کی فنڈنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب نے دیامر
بھاشا ڈیم اور مہمند
ڈیم کی تعمیر کیلئے
پاکستان کو فنڈنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیموں کی تعمیر کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران باقاعدہ یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ سعودی عرب مہمند اور دیامر بھاشا ڈیمکی تعمیر سمیت بجلی کے 5 مختلف منصوبوں کیلئے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے فنڈز فراہم کرے گا۔ سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
پاکستان کو سعودی عرب سے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔ جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں 16 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
No comments:
Post a Comment