Tuesday, 12 March 2019

UPDATE | DOCTORs CONFERENCE AND TRAVEL TRIP

CANADA | UK | SPAIN | USA | GERMAN
BUSINESS - TOURISM AND TRADERS TRAVEL TRIP OFFERS


DOCTORs CONFERENCE AND TRAVEL TRIP OFFERS

CANADA | UK | SPAIN | USA | GERMAN
BUSINESS - TOURISM AND TRADERS TRAVEL TRIP OFFERS





Special discount for travel agents


Tuesday, 5 March 2019

پاکستان کے لیے امریکی ویزہ پالیسی !!

مزید تفصیلات کےلئے  کلک کریں
 امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا
 کہ امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے  لیے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ہے۔
نئی ویزا پالیسی کے تحت امریکہ پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا دے گا
 ۔ امریکہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے جاری کردہ نئی ویزا پالیسی کے تحت
 ویزے کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین ماہ کر دی ہے۔ واضح رہے 
کہ پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لیے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامت کر چکا ہے

امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کر دی گئی





 امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کیلئے خاص طور سے امریکی ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویزہ مدت اور فیس تمام ممالک کیلئے یکساں ہے۔ چند مخصوص کیٹیگریز کیلئے ویزہ مدت اور فیس سے متعلق تفصیلات اکیس جنوری سے ویب سائٹ پر درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض چینلز نے پاکستان کیلئے امریکی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کی خبریں دیں جو درست نہیں۔ صدارتی حکم نامہ 13780 مارچ 2017ء میں امریکی صدر نے دستخط کیے تھے۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق ویزہ مدت اور فیس کا ازسرنو جائزہ لیا گیا تھا۔
ترجمان امریکی سفارتخانے نے کہا کہصدارتی حکم نامے کے مطابق تمام ممالک کے ساتھ برابری کے مطابق ویزہ فیس اور مدت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ تمام ممالک کیلئے یکساں معیار اپنائے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اب ویسے ہی ویزہ پالیسی پر عمل کرے گا جو امریکی شہریوں کو دیگر ممالک دیتے ہیں


Tuesday, 26 February 2019

UK - CANADA - SPAIN - USA | VISA & PROCEEDING

مزید تفصیلات کےلئے  کلک کریں













Monday, 18 February 2019

ہم نے پاکستان سے 2 طیارے کرائے پر حاصل کیے اور ایمرٹس ائیرلائن کی بنیاد رکھی

مزید تفصیلات کےلئے  کلک کریں

ہم نے پاکستان سے 2 طیارے کرائے پر حاصل کیے اور ایمرٹس ائیرلائن کی بنیاد رکھی، دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دنیا کی سب سے بہترین ائیرلائن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتکے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دنیا کی سب سے بہترین قرار دی جانے والی ائیرلائن ایمرٹس سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم اپنی کتاب میں بتاتے ہیں کہ انہیں ایمرٹس لائن کی بنیاد رکھنے اور اسے چلانے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم بتاتے ہیں کہ انہوں نے 1970 کے آخر میں دبئی میں اوپن سکائی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
اوپن سکائی پالیسی کا اعلان دنیا بھر کی ائیرلائنز اور سرمایہ کاروں کو دبئی کی جانب راغب کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔
تاہم اس وقت خلیجی ممالک کی سب سے بڑی ائیرلائن گلف ائیر نے ان کے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ گلف ائیر کی جانب سے انہیں دھمکیدی گئی کہ اگر وہ اوپن سکائی پالیسی ترک نہیں کرتے، تو ایسے میں گلف ائیر دبئی ائیرپورٹ کا استعمال اور دبئی کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دے گی۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم مزید بتاتے ہیں کہ انہوں نے گلف ائیر کے حکام سے مذاکرات کیے انہیں منانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ بضد رہے کہ اوپن سکائی پالیسی ترک کی جائے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم بتاتے ہیں کہ انہوں نے گلف ائیر کا یہ مطالبہ قبول کرنے سے انکار کر دیا جس پر انہیں کہا گیا کہ وہ 6 ماہ تک اگر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے، تو ایسے میں گلف ائیرلائن دبئی ائیرپورٹ کا استعمال اور فلائٹ آپریشن بند کر دے گی۔ ایسی صورتحال میں انہوں نے ایک نجی ائیرلائن کے مینیجر کو دبئیملاقات کیلئے مدعو کیا اور ایک نئی ائیرلائن کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
کمپنی کا مینیجر اپنے شعبہ میں خاصی مہارت رکھتا تھا اور پھر اس نے ایک ٹیم بنا کر مجھے دی۔ اس شخص نے مشورہ دیا کہ نئی ائیرلائن کا نام دبئی ائیر رکھا جائے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم بتاتے ہیں کہ انہوں نے یہ مشورہ قبول نہیں کیا، انہوں نے نئی ائیرلائن کا نام ایمرٹس رکھا، اور ہدایت کی کہ طیاروں پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا آویزاں کیا جائے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم بتاتے ہیں کہ ایمرٹس ائیرلائن کے قیام کیلئے 10 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ پاکستان ائیرلائن سے 2 طیارے کرائے پر حاصل کرکے ابتدائی طور پر ائیرلائن کے آپریشنز کے آغاز کیلئے استعمال کیا گیا۔ اب دہائیوں کی محنت کے بعد ایمرٹس ائیرلائن دنیا کی سب سے بہترین ائیرلائن میں سے ایک تصور کی جاتی ہے۔ ایمرٹس ائیرلائن سالانہ 6 کروڑ لوگوں سے زائد لوگوں کو سفر کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ جبکہ اس کا سالانہ منافع 28 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ 







ایمریٹس / Emirates کا چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر کا معاہدہ

مزید تفصیلات کےلئے  کلک کریں

ایمریٹس اور چائنا سدرن ایئرلائنز (آئی اے ٹی ای) نے دوطرفہ کوڈ شیئرنگ کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت چین، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے درمیان مسافروں کے سفر کے لئے نئے مقامات کے لئے فضائی سفر کا آغاز ہوجائے گا۔ اس اشتراک کی بدولت کاروبار و تجارت کے لئے باقاعدگی سے چین جانے والے پاکستانی مسافر کے لئے رابطوں میں بھی بہتری آئے گی۔
پاکستان اور چین دیرینہ شراکت دار ہیں جن کے مابین مختلف شعبوں میں تجارتی رابطے قائم ہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پروجیکٹ کا بھی آغاز کیا ہے جس سے علاقائی سطح پر کنکٹویٹی کے علاوہ جغرافیائی رابطوں میں اضافہ، اور تجارتی و کاروباری مواقع میں بہتری آئے گی ۔
کوڈ شیئر کے اس معاہدے سے پاکستانیو ں کو کو کنکٹویٹی میں بہت زیادہ سہولت ملے گی اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ چینی شہروں کا سفر کرسکیں گے۔
گوانگ زو شہر میں قائم اس اشتراک کی بدولت پاکستانی مسافرچین کے اندر ملکی پروازوں کے لئے بلاتعطل رابطوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے، ایمریٹس کے گلوبل نیٹ ورک میں آٹھ نئے مقامات کا بھی اضافہ ہورہا ہے۔ کوڈ شیئر معاہدے میں مناسب حکومتی منظوری کے بعد ابتدائی طور پر چین کے شہر فوزوہو، چونگ کنگ، کنمنگ، قنگجاؤ، سیامن، چینگدو، نانجنگ اور سیان شہر شامل ہیں۔
ایمریٹس کے مشرق وسطیٰ کے نیٹ ورک میں شامل ریاض، جدہ، دمام، مسقط ، کویت اور قاہرہ جیسے مقامات پر پرواز کے لئے چین سے سفر کرنے والے افراد کو سفر کے لئے زیادہ انتخاب اور کم سے کم کنکشن وقت کے ساتھ بلاتعطل سفر میں زیادہ سہولت ملے گی۔ کوڈ شیئر معاہدے میں ایمریٹس کی جانب سے آپریٹ کئے جانے والے شہروں میں لاگوس اور سیشیلاس جیسے افریقی مقامات بھی شامل ہیں۔



پاکستانی مسافر دبئی میں کسی پریشانی کے بغیر اسٹاپ اوورز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل دبئی شہر کی اہم خصوصیات سے محظوظ ہوسکیں گے۔ کوڈ شیئر معاہدے کی بدولت مسافر پورے سفر کے دوران آسانی سے ریزرویشن، روانی سے ٹکٹنگ، چیک ان، بورڈنگ اور سامان کی چیک ان کے ساتھ کنکٹنگ پرواز حاصل کرسکیں گے۔ ایمریٹس کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ آف اسٹریٹجک پلاننگ، ریونیو آپٹمائزیشن اینڈ ایروپولیٹیکل افیئرز عدنان کاظم نے کہا، "ہم چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر خوشی محسوس کرتے ہیں جس کی بدولت چین کے مختلف شہروں کے سفر کے لئے گوانگ زو سے کنیکٹنگ پرواز کے ذریعے ایمریٹس کے پاکستانی مسافروں کو سفر کے انتخاب میں زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔
اس معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر ملکی پروازوں کیلئے چین کے شہروں بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ زو کے علاوہ مزید8 شہروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ پاکستان اورچین کے درمیان مستحکم تجارتی رابطے ہیں۔ اس اشتراک کے ساتھ تجارت و کاروبار کی غرض سے ہمارے پاکستانی مسافروں کے پاس چین کے سفر کے لئے زیادہ پروازیں دستیاب ہوں گی۔ " "آج کا یہ معاہدہ خاص طور پر ایمریٹس کے لئے تاریخی اہمیت رکھتا ہے، یہ ایمریٹس اور چین کی کسی بھی ایئرلائن کے درمیان پہلا کوڈ شیئر معاہدہ ہے۔
مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے چائنا سدرن ایئرلائنز چین کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے۔ اس لئے ہم اس معاہدے سے پہنچنے والے فائدوں کے لئے انتہائی پرامید ہیں۔ یہ ہماری کاوشوں میں اہم سنگ میل ہوگا جس سے چینی مارکیٹ میں ایمریٹس کی موجودگی مزید بڑھ جائے گی۔ "ایمرٹس کے فی الوقت دنیا بھر میں 23 پارٹنرز کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کے معاہدے ہیں۔ چائنا سدرن ایئرلائنز کے ساتھ نئے کوڈ شیئر معاہدے کے ساتھ پاکستان میں ایمریٹس کے صارفین ایشیاء پیسفک کے 160 سے زائد مقامات پر کنکٹویٹی کی سہولت سے مستفید ہوسکیں 
گے۔



Friday, 15 February 2019

10ہزار پاکستانی نوجوانوں کی بھرتی پاکستانی نوجوانوں کے لیے خوشخبری

مزید تفصیلات کےلئے نیچے دیے گئے پیکج پر کلک کریں

سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران حرم پاک کی سیکورٹی کے لیے 10ہزار پاکستانی نوجوانوں کی بھرتی کے لیے بات چیت متوقع ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران جہاں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔وہاں پر حرم پاک کی حفاظت پر مامور فورس میں اضافے کے لیے 10ہزار پاکستانی نوجوان کو مذکورہ فورس میں بھرتی کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب جہاں پاکستان کی معیشت  سنبھالنے کیلئے بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے، وہیں اب سعودی عرب پاکستان کو آبی بحران سے بچانے کیلئے بھی میدان میں آگیا ہے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو آبی بحران سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر شروع کیے گئے 2 بڑے منصوبوں کی فنڈنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے پاکستان کو فنڈنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیموں کی تعمیر کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران باقاعدہ یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ سعودی عرب مہمند اور دیامر بھاشا ڈیمکی تعمیر سمیت بجلی کے 5 مختلف منصوبوں کیلئے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے فنڈز فراہم کرے گا۔ سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔



پاکستان کو سعودی عرب سے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔ جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2 روزہ سرکاری دورے کے سلسلے میں 16 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔