Friday, 15 February 2019

ائیر فرانس نے 11 سال بعد پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

مزید تفصیلات کےلئے نیچے دیے گئے پیکج پر کلک کریں

ائیر فرانس نے 11 سال بعد پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا، اس سے قبل برٹش ائیرویز اور جرمنی ائیرلائن بھی برسوں بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاری سے متعلق بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
 فرانس ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ائیر فرانس کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔ ائیر فرانس نے پاکستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 11 برس قبل پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا تھا۔ تاہم اب پاکستان کی معاشی و امن و امان کی صورتحال میں بہتری سمیت موجودہ حکومت کی نئی ویزہ پالیسی کے بعد ائیر فرانس نے دوبارہ سے پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب برٹش ائیر ویز بھی رواں سال سے اسلام آباد سے لندن روٹ کا آغاز کر دے گا۔برٹش ائیر ویز ہفتے میں 3 فلائٹ آپریشن کرے گی۔ برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن کی بحالی خوش آئند ہے۔پاکستان آرمی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ 
میں بہت قربانیاں دی ہیں۔


جب کہ  وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا دنیا بھر سے رابطہ چاہتے ہیں۔ہم برٹش ائیر ویز کا پاکستان سے دوبارہ پروزیں شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے پرہم برطانیہ کے شکر گزار ہیں۔ برطانوی فضائی کمپنی نے 10سال پہلے پاکستان کے لیے آپریشنز بند کر دئیے تھے اور برٹس ائیرویز نے 2008ء میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل بم دھماکے کے بعد اپنا آپریشن معطل کیا تھا۔پاکستان میں ائیرپورٹس پر فائرنگ اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے بعد کچھ غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشنز معطل کر دئیے تھے۔

No comments:

Post a Comment