سعودی عرب ویزا فیس میں کمی کا اطلاق کر دیا گیا !!
مزید
تفصیلات کےلئے لنک پرکلک کریں
سعودی عرب کے ویزا فیس میں کمی کے فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا، پاکستانی شہری اب 2 ہزارریال کی بجائے محض 338 ریال کی رقم ادا کرکے سعودی عرب کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کر دی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیس میں کمی کا اطلاق آج 15 فروری سے کر دیا ہے۔
پاکستانیوں کیلئے اب سعودی عرب کے ویزہ کی فیس2000 ریال کے بجائے 338 ریال ہوگی۔ سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریالکردی گئی ہے۔ ویزا فیس میں کمی کا اطلاق آج 15 فروری سے کیا جائے گا۔ سفارتی حکام کے مطابق پاکستان نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کیلئے ویزا فیس میں کمی کی ہے جس کا اطلاق 12 دسمبر2018 سے ہوچکا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان نے سنگل انٹری فیس270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزافیس 540ریال کردی۔ اسی طرح بزنس سنگل انٹری ویزا فیس 405 ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزا
فیس810 ریال ہوگی۔
No comments:
Post a Comment